مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد(مستنصر عباس) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمن آزادی مارچ کے حوالے سے جمعہ کے روز مشترکہ پریس کانفرنس میں اہم اعلان کریں گے۔ نواز شریف اور شہباز شریف ملاقات پر غور جاری ہے۔

 

آزادی مارچ میں شرکت کے حوالے سے مسلم لیک ن کے صدر شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمن جمعہ کے روز ماڈل ٹاؤن میں ملاقات کریں گے اور شام کو مشترکہ پریس کانفرنس میں آزای مارچ کے حوالے سے اہم اعلان کریں گے۔ ترجمان مسلم لیک ن کی ترجمان کے مطابق ملاقات میں اپوزیشن جماعتوں کے مسقبل کی حکمت عملی سایسی صورت حال سمیت ملکی معیشت کی تباہی اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع مسلم لیک ن کے مطابق چوہدری شوگر مل کیس میں گرفتار سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کے لئے قانونی ٹیم سے مشاورت پر غور زرائع کے مطابق شہباز شریف مولانا فضل الرحمن سے ملاقات سے قبل نواز شریف سے رہنمائی کے لئے جلد ملاقات کریں گے۔

عطاء سبحانی  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں