پاک فوج دہشت گردوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ہے: صدر مملکت

کراچی(پبلک نیوز) دہشت گردی کے خاتمے میں پاک فوج کا کردار قابل ستائش ہے، ہمیں پاک فوج کے شہداء پر فخر ہیں۔ دہشت گردی کی خلاف جنگ میں معیشت کو نقصان پہنچا ہے۔ ملک کے دفاع کے لئے ہر قدم اُٹھائیں گے۔ پاکستان جیسا ملک پوری دنیا میں کوئی نہیں۔ چاہتے ہیں کہ بھارت بھی مذاکرات کے میز پرآئے۔

 

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کراچی میں منعقدہ دفاعی نمائش 'آئیڈیاز 2018' کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارے ہتھیار دفاع کے لیے ہیں اور اپنے ملک کے دفاع کے لیے ہر قدم اٹھائیں گے۔ نمائش کے انعقاد پر انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ پاکستان ایک پُر امن ملک ہےاور آئین عام شہری کو ہر قسم کا تحفظ فراہم کرتا ہے۔ عوام کی فلاح و بہبود اور ان کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے۔ حکومت نئے پاکستان کے حصول کی راہ پر گامزن ہے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ جے ایف تھنڈر،مشتاق طیاروں اور دیگر دفاعی الات کی تیاری پر فخر ہے دہشت گردی کے خاتمے میں پاک فوج کا کردار قابل ستائش ہے، جو دہشت گردوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ہے، دہشتگردی کے خلاف پاک فوج دنیا کی تجربہ کار ترین فورس ہے اور اہمیں اس کے شہدا پر فخر ہے۔ دہشت گردی سے ہماری معیشت کو بہت نقصان پہنچا۔ پاکستانی فوج دہشت گردی کے خلاف دنیا کی دنیا کی تجربہ کار فوج ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ خطے کے مسائل حل ہونے چاہئے۔ افغان جنگ کے 32لاکھ متاثرین کو پاکستان میں پناہ دی گئی۔ پاکستان کی معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔دنیا کو دعوت ہیں کہ آئیں اور ہماری دفاعی صلاحیت دیکھیں۔ کشمیر سمیت تمام مسائل کا پر امن حل چاہتے ہیں۔ چاہتے ہیں کہ بھارت بھی مذاکرات کے میز پرآئے۔

 

عطاء سبحانی  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں