صدر مملکت عارف علوی پہلی خسرہ بچاؤ قومی مہم کا افتتاح 15اکتوبر کو کرینگے

پبلک نیوز: صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی صحت کے شعبوں میں خاص دلچسپی لینے لگے۔ وفاقی حکومت کی پہلی خسرہ بچاؤ قومی مہم کا افتتاح پندرہ اکتوبر کو صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کریں گے۔ پہلی قومی پولیو مہم کا افتتاح بھی صدر مملکت نے ہی کیا تھا۔

محلاتی سازشیں نہ ہی سیاسی جوڑ توڑ ، صدر مملکت عارف علوی کو قوم کی صحت کی فکر لاحق ۔ صدر پاکستان پندرہ اکتوبر کو ملک گیر خسرہ بچاؤ مہم کا افتتاح کریں گے ۔ اس حوالےسے وفاقی دارلحکومت کے ایک صحت مرکز میں خصوصی تقریب بھی ہوگی ۔ مہم بارہ روز تک جاری رہے گی۔ 3 کروڑ بیس لاکھ بچوں کو خسرے سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جائیں گے۔

موجودہ حکومت کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم کا افتتاح بھی گزشتہ ماہ صدر پاکستان نے کیاتھا ۔ صدر عارف علوی نے ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سی ڈی اے میں جاکر بچون کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے تھے ۔ صدر عارف علوی نےکلین اینڈ گرین پاکستان مہم  کے حوالے سے حفضان صحت کا خصوصی ویڈیوپیغام بھی جاری کیا ۔ دو روز قبل بریست کینسر کی افتتاحی مہم بھی ایوان صدر میں منعقد ہوئی، صدر کی اہلیہ نے افتتاح کیا۔

صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے وزارت قومی صحت جاکر صحت کے شعبوں بارے بریفنگ بھی لی اور اس میں گہری دلچسپی کا اظہار بھی کیا۔ صدر عارف علوی کالج آف فزیشن اینڈ سرجنز کے سربراہ سے خصوصی ملاقات بھی کرچکے ہیں۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں