1956سے اب تک ایوان صدر کے مکینوں کی داستان

عارف علوی پاکستان کے 13ویں صدر منتخب ہو گئے۔ ملکی تاریخ کے 13صدور میں سے 4فوجی جبکہ 9سویلین نے یہ عہدہ سنبھالا۔ سویلین میں 2 صدور آصف علی زرداری اور ممنون حسین نے مدت مکمل کی۔

اسکندر مرزا پاکستان کے پہلے صدر تھے جو 23مارچ 1956سے27اکتوبر 1958تک عہدے پر فائز رہے۔

ایوب خان 27اکتوبر 1958سے 25مارچ 1969ء تک صدر رہے۔

تیسرے صدر یحییٰ خان نے 25مارچ 1969 کو عہدہ سنبھالا اور اور سقوط ڈھاکہ کے بعد یعنی 20دسمبر 1971تک اس منصب پر بیٹھے رہے۔

ذوالفقار علی بھٹو جنہوں نے 20دسمبر 1971کو ذمہ داریاں سنبھالیں اور13اگست 1973تک عہدے پر فائز رہے۔

فضل الہٰی چودھری 14اگست 1973سے 16دسمبر 1978تک صدر بنے۔

جنرل ضیا ءالحق نے 16 دسمبر 1978کو اقتدار سنبھالا۔ وہ17 اگست 1988کو طیارہ حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔

غلام اسحاق خان ساتویں صدربنے جنہوں نے17اگست 1988ءسے 18جولائی 1993تک یہ منصب سنبھالا۔

فاروق لغاری آٹھویں صدر تھے وہ14نومبر 1993سے 2دسمبر 1997تک اس عہدے پر فائز رہے ۔

محمد رفیق تارڑ یکم جنوری 1998سے 20جنوری 2001تک صدر کا اختیار استعمال کر تے رہے۔

پرویز مشرف ملک کے دسویں صدر تھے جو 18اگست 2008تک ایوان صدر کے مکین رہے۔

 آصف علی زرداری ملک کے گیارہویں صدر منتخب ہوئے، ان کی صدارت 6ستمبر 2008 سے شروع ہو کر 9ستمبر 2013تک اختتام پذیر ہو گئی۔

ممنون حسین نے 9ستمبر 2013ء کو عہدہ سنبھالا۔ ان کا دور صدارت 8ستمبر 2018 تک پھیلا ہوا ہے۔

احمد علی کیف  10 ماه پہلے

متعلقہ خبریں