ہاکی کے سابق کپتانوں، اولمپئنز و انٹرنيشنل کھلاڑيوں کی پريس کانفرنس

کراچی (پبلک نیوز) پاکستان ہاکی ٹيم کے سابق کپتانوں اور اولمپئنز و انٹرنيشنل کھلاڑيوں نے کراچی ميں ہنگامی پريس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہاکی فيڈريشن کے درست اقدامات کی وجہ سے پاکستان نے اولمپک چيمپئن ارجنٹينا کو ہرايا۔

شہر قائد میں پاکستان ہاکی ٹيم کے سابق کپتانوں اور اولمپئنز و انٹرنيشنل کھلاڑيوں نے کراچی ميں ہنگامی پريس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہاکی فيڈريشن کے درست اقدامات کی وجہ سے پاکستان نے اولمپک چيمپئن ارجنٹينا کو ہرايا۔ اب ايشين چيمپئن بن کر اولمپک کواليفائی کے لیے فيورٹ ہے۔ فيڈريشن اور ٹيم پر تنقيد کے بجائے اسے سپورٹ کيا جائے۔

سابق کپتان اولمپئن گولڈ ميڈلسٹ ناصر علی کی سربراہی ميں اولمپئنز و انٹرنيشنل متحرک۔ اولمپک گولڈ ميڈلسٹ سليم شيروانی نے کہا کہ اولمپک چيمپئن ارجنٹينا کو ہرانے والی قومی ٹيم ايشين چيمپئن بننے کے لیے فيورٹ ہے۔ کانفرنس سے صفدر عباس ، جان محمد جانی، کاشف جواد، ممتاز حيدر، انيس احمد، ناصر احمد سميت ديگر نے بھی خطاب کيا۔

1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں