مہنگائی آنہیں رہی، مہنگائی آگئی ہے

سبزی کے بڑھ گئے بھاؤ، شہریوں پر مہنگائی کا دباؤ، ان کی دہائی سے حکومت کو اب تک آیا نہیں کوئی تاؤ، ٹماٹر نے شہریوں کے بڑھا دئیے گھاؤ، حکومت اب تک سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے۔

 

مہنگائی آنہیں رہی، مہنگائی آگئی ہے، سبزیوں کی قیمتیں زمین کو نہیں آہی رہیں، حکومت بھی تھک ہار گئی ہے، شہری خوار ہوگئے، لیکن نہ رکے مہنگائی کے وار۔

 

ملک بھر میں جو اشیاء خردونوش کی قیمتیں اضافی ہوا تو یہی حال ہے اسلام آباد کا بھی ہے۔ شہری کہتے ہیں کہ قیمتیں اس قدر بڑھ گئی ہیں کہ یہ منہ اور مسور کی دال کے بجائے اب یہ منہ اور سبزی کا محاورہ بھی صادق آنے لگا ہے۔

 

حکومت اور شہری انتظامیہ کے مہنگائی کنٹرول کرنے کے اقدامات نظر نہیں آرہے۔ پرائس کنٹرول کمیٹیاں اور سستی اشیاء بازاروں سے ناپید ہیں۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں