عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 2019ء کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی

اسلام آباد(پبلک نیوز) کہیں پیداوار میں کمی تو کہیں اقتصادی پابندیاں، عالمی منڈی میں خام تیل پانچ ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ خام تیل کی فی بیرل قیمت 70.65 ڈالر ہو گئی۔عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ تیل کی سپلائی میں کمی کے باعث ہوا ہے۔

 

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 2019ء کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی، تیل پیدا کرنے ممالک کی تنظیم اوپیک کی جانب سے پیداوار میں کٹوتی اور امریکہ کا تیل پیدا کرنے والے دو بڑے ممالک ایران اور ویزنزویلا سے جھگڑا خام تیل مہنگا ہونے کا باعث بن گیا۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 38 سینٹس فی بیرل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ تیل کی سپلائی میں کمی کے باعث ہوا ہے۔

 

0.4 فیصد اضافے سے خام تیل 70.65 ڈالر فی بیرل کا ہو گیا۔ اوپیک کی جانب سے خام تیل کی پیداوار میں گذشتہ چار ماہ سے کمی کی جارہی ہے، جس کے نتیجے میں قیمتوں میں تیس فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔ اوپیک اور روس رواں برس خام تیل کی پیداوار میں بارہ لاکھ بیرل یومیہ کمی کا ارداہ بھی رکھتے ہیں۔

عطاء سبحانی  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں