ڈالر کی اونچی اڑان کے بعد نچلی پرواز،انٹربینک میں 136روپے کا ہو گیا

کراچی(پبلک ) انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔ انٹربینک میں ڈالر ایک سو انتالیس روپے سے کم ہو کر 136 روپے کا ہو گیا ہے۔100انڈیکس 550 پوائنٹس کی کمی کے بعد 40ہزار کی سطح سے نیچے آگیا۔

 

نئے کاروباری ہفتے کا آغاز ہوتے ہی انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی بڑھتی ہوئی پرواز کو ریورس گیئر لگ گیا، جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا۔ ڈالر نے پیچھے کی طرف لمبی چھلانگ لگ گئی۔ انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر تین روپے 5 پیسے سستا ہونے سے قیمت 136 روپے ہو گئی ہے۔

متعلقہ خبر:ڈالر کی قیمتوں میں تبدیلی کی لہر برقرار،142سے کم ہو کر139 روپے پر آگیا

واضع رہے گزشتہ ہفتے انٹر بینک میں ڈالر 8 روپے اضافے سے تاریخ کی بلند ترین سطح پہنچ گیا اور اس کی قیمت 142 روپے ہو گی تھی۔ ڈالر کی بڑھتی قیمت کو دیکھتے ہوئے اسٹیٹ بینک نے کمرشل بینکوں سے رابطے کیا اور صرف حقیقی خریداروں کو ڈالر فروخت کرنے کے احکامات جاری کیے، جس پر ڈالر 142 روپے سے نیچے آکر 139 روپے5 پیسے کا ہو گیا تھا۔

عطاء سبحانی  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں