انٹربینک میں ڈالر کی اونچی اُڑان،8روپے اضافہ کے ساتھ 142روپے کا ہو گیا

کراچی(پبلک نیوز) ڈالر کی بڑی چھلانگ، انٹربینک میں دو،چار روپے نہیں پورے 8 روپے مہنگا، 142 روپے کا ہو گیا، ڈالر ملکی تاریخ میں بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ مانیٹرنگ پالیسی میں شرسود میں اضافہ ہونے سے ایک اضافہ دیکھنے کو ملے گا۔ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے اب ملک میں مہنگائی کا طوفان بھی آئے گا۔

 

ڈالرکی اونچی اڑان نے کردیا ہے سب کو پریشان۔ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 8 روپے مہنگا ہونے سے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 142 روپے تک پہنچ گیا۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر روپے کی قدر کو روندتا ہوا صبح صویرے 8 روپے کے اضافے سے 134 سے 142 کی بلندترین سطح پر جاپہنچا۔ معاشی ماہرین کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر مہنگا ہونے سے روپے کی قدر گرنے کے باعث قرضوں میں 760 ارب روپے کا اضافہ بھی ہو گیا۔


ڈالرکی بڑھتی قیمتوں پر مہنگائی کے طوفان آنے کے خدشے کا اظہار کر رہے ہیں، جس کا بوجھ براہ راست عام آدمی بھی سہے گا اور پاکستانی معیشت میں کرنٹ خسارے کے باعث روپے کی قدرمیں مسلسل کمی واقع ہو رہی ہے۔ معاشی اعدادوشمار کے مطابق ڈالرکی بڑھتی قیمتوں کو قابومیں رکھنا موجودہ حکومت کے لئے بڑا چیلنج بنتا جا رہا ہے۔

عطاء سبحانی  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں