اونٹ کے منہ میں زیرہ، ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی

کراچی (پبلک نیوز) اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت ایک روپے اسی پیسے گر گئی۔ انٹربینک میں روپے کی قدر بھی بارہ پیسے مزید کم ہوگئی۔ ڈالر کی قیمت گھٹنے سے سونے کی فی تولہ قیمت میں تین سو روپے کمی ہوئی۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے اسی پیسے سستا ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک سوچھتیس روپے پچاس پیسے سے کم ہو کر ایک سو چونتیس روپے ستر پیسے پر آ گیا۔ انٹر بینک میں روپے کی قدر میں بارہ پیسے کمی ہوئی۔ انٹر بینک میں ایک سو تینتیس روپے 76پیسے پر آگیا۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد سونے کی قیمت بھی تین سو روپے گر گئی۔ فی تولہ سونا 62ہزار سے کم ہو کر 61ہزار سات سو روپے کا ہو گیا۔ دس گرام سونے کی قیمت 257 روپے سے کم ہو کر 52ہزار 8سو 98روپے رہی جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 1189ڈالرفی اونس رہی۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں