ادویات کی قیمتوں میں 9 سے 15 فیصد اضافہ، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

اسلام آباد(ٹکا خان ثانی/کاشف منیر) ادویہ کی قیمتوں میں 9 سے 15 فیصد اضافہ کر دیا گیا، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا، روپے کی قدر میں کمی اور ڈالر میں اضافے کو ادویہ کی قیمتیں بڑھنے کا جواز بنایا گیا۔

 

ذرائع کے مطابق ادویات کی قیمتوں میں 9 سے 15 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ادویات کی قیمتوں کو کمپنیوں کو پیکنگ پر تحریر کرنا لازمی ہو گا۔

یار رہے کہ دوا ساز کمپنیاں کافی عرصے سے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ کر رہیں تھی، اس حوالے سے کمپنیاں کے مالکان نے سپریم کورٹ کا رخ بھی کیا تھا،ان کی جانب سے ادویات کی فراہمی بند کرنے کی دھمکی بھی دی گئی تھی، جس کی مدنظر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے فارماسیوٹیکل کمپنیوں کا یہ مطالبہ تسلیم کر لیا اور ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔ ادوایات کی قیمتوں کا اطلاق ہو گیا ہےاور دوکاندار نے آج سے ہی نئی قیمتوں پر ادوایات فروخت کر رہیں ہیں۔

ویڈیو کیلئے کلک کریں:

 

 

عطاء سبحانی  5 روز پہلے

متعلقہ خبریں