یورپ کے سب سے بڑے خزانے پر ڈاکا پڑ گیا

پبلک نیوز: یورپ میں نوادرات، قیمتی زیورات اور فن پاروں کے سب سے بڑے مرکز میں چوری کی واردات، چور اربوں روپے مالیت کے 100 کے قریب قیمتی زیورات اور نوادرات لے اڑے۔

 

یورپ کے سب سے بڑے خزانے میں ڈاکا پڑ گیا۔ جرمنی کے شہر ڈریسڈن میں واقع تاریخی گرین والٹ میں کئی صدیوں پرانے زیورات، نوادرات، فن پاروں کی بنائے ہوئے منی ایچر مجسمے اور دیگر نوادرات چوری ہو گئے۔ حکام کے مطابق چوروں نے باقاعدہ منصوبہ بندی سے میوزیم میں نقب لگائی اور ایسے خزانے کو چرالیا جن کی قیمت بیان سے باہر ہے کیونکہ وہ سب انمول ہیں۔

 

صبح 5 بجے میوزیم کی بجلی بند کی گئی اور اس کے بعد خزانہ لوٹا گیا۔ سی سی ٹی وی ویڈیو میں صرف دو چور ہی نظر آئے ہیں تاہم پولیس کے مطابق یہ واردات دو سے زیادہ چوروں کی ہے۔ اس ڈکیتی کو جرمنی کی تاریخ کی سب سے بڑی واردات کہا جارہا ہے۔ واردات کے بعد گرین والٹ میوزیم کو بند کردیا گیا ہے۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں