یوٹیلٹی سٹورزپر بھی اشیاۓ ضروریہ کی قیمتوں میں 2 سے 20 روپے تک اضافہ

لاہور(کرار ہمایوں) مہنگائی مہنگائی اور عوام کی دہائی۔ یوٹیلٹی سٹورز پر بھی اشیاۓ ضروریہ کی قیمتوں میں 2 سے 20 روپے تک اضافہ کر دیا گیا۔ اہلیان لاہور حکومت سے مطالبہ کرتے نظر آۓ کہ ریلف فراہمی کو یقینی بنائے۔

 

مہنگائی بجٹ سے پہلے ہی شروع، چینی سمیت 50 اشیاۓ ضروریہ کے نرخ میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ صابن، چینی شیمپو اور دیگر اشیاۓ ضروریہ کے نرخ بڑھنے پر انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ اوپن مارکیٹ سے کم مارجن پر عوام کو ریلف ملتا رہے گا۔ دوسری جانب عوام کا کہنا ہے کہ ہم نے تبدیلی کو ووٹ بہتری اور عوامی فلاح کے لیے دیا لیکن ایسا کچھ نظر نہیں آرہا۔ روز بہ روز بڑھتی مہنگائی نے غریب آدمی کا جینا محال کر دیا ہے۔

 

لنکنگ یوٹیلٹی سٹورز پر چینی سمیت 50 سے زائد برانڈڈ کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ 2 روپے سے 2 روپے تک کیا گیا ہے۔ چینی کی فی کلو قیمت 69 روپے سے بڑھا کر 72 روپے فی کلو کر دی گئی۔ عوامی مؤقف ہے کہ مہنگائی کی شرح بڑھنے کے ساتھ تنخواہوں میں بھی اسی تناسب سے اضافہ کیا جائے۔

عطاء سبحانی  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں