وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل ساڑھے گیارہ بجے ہوگا

اسلام آباد(پبلک نیوز) حکومت کے 100 دن مکمل ہونے پر وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ساڑھے گیارہ بجے ہو گا۔ وزیراعظم عمران خان کابینہ اجلاس میں 100روزہ پلان کی کارکردگی رپورٹ کا جائزہ لیں گے۔ گلگت بلتستان گورننس ریفارمز کی منظوری بھی دی جائے گی۔

 

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ساڑھے گیارہ بجے ہو گا۔ وزیراعظم عمران خان کابینہ اجلاس میں 100روزہ پلان کی کارکردگی رپورٹ کاجائزہ لیں گے۔ وفا قی کابینہ کے اجلاس میں 100روزہ پلان کے خطاب پر مشاورت کی جائے گی۔ گلگت بلتستان گورننس ریفارمز کی منظوری بھی دی جائے گی۔

 

کابینہ پاکستان براڈ کاسٹ کارپوریشن کی تیکنیکی گرانٹ مختص کرنے اور شہید ذوالفقار بھٹو میڈیکل یونیورسٹی پمز کے وی سی کی تقرری کے لئے نئی سرچ کمیٹی کی تشکیل کی منظوری بھی دی جائے گی۔ کابینہ سنٹرل پاور پرچیز نگ ایجنسی گارنٹی لیمیٹڈ کے تین نان ایگزیکٹو خود مختار ڈائریکٹرز کی تقرری کی منظوری دے گی۔

 

وفاقی کابینہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ممبر فنانس کی تقرری، ڈرگ کورٹ بلوچستان کوٹٹہ کے ٹینیکل ممبر 1 کی تقرری کی منظوری دے گی۔ کابینہ پاک افغان بارڈر پر خاردار باڑ لگانے اور لائیٹوں کی تنصیب کی منظوری دے گی۔ وفاقی کابینہ اجلاس میں نیشنل ٹیرف پالیسی اور گلگت بلتستان گورننس ریفارمز کی منظوری بھی دی جائے گی۔

عطاء سبحانی  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں