حکومت کرنا آسان اپوزیشن کرنا مشکل ہے: وزیراعظم کا صحافی کے سوال پر جواب

اسلام آباد(پبلک نیوز) تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس۔ کابینہ میں غیر منتخب نمائندے کیوں؟ اراکین اسمبلی کے وزیراعظم سے سوال، فیصلہ میرا کام ہے، وزیراعظم کا اراکین کو جواب۔

 

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک اںصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔ ایوان میں کیسا ہو طرز عمل، قانون سازی کیسے ہونی چاہیے، اپوزیشن کو کیسے کریں ہینڈل، اراکین نے کیا تبادلہ خیال، وزیراعظم نے اراکین کو دی گائیڈ لائن، تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کے ساتھ حکومتی اتحادی بھی اجلاس میں آئے۔

 

وفاقی وزیر فوادچوہدری، سابق وزراء اسد عمرا اور عامر کیانی اجلاس میں شریک نہیں ہوئے، اسد عمر سے متعلق فیصل آباد سے تحریک انصاف کے ایم این اے نے سوال کیا تو وزیراعظم نے کہا کہ اسد عمر میرے ساتھ تھے، ہیں اور رہیں گے۔ اراکین نے کابینہ میں غیر منتخب افراد کی شمولیت پر بھی اعتراض کیا، جس پر وزیراعظم نے کہا کہ ارکان صرف مشورہ دیں فیصلہ ان کا کام ہے۔ وزیراعظم نے اجلاس کے بعد صحافیوں کے سوال پر حکومت کرنا آسان اپوزیشن کرنا مشکل قرار دے دیا۔

 

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان حدود و قیود کے تعین کی خواہش ظاہر کی اور اتحادی جماعت مسلم لیگ ق سے اختلافات کی خبروں کو قیاس آرائیاں قرار دیا۔ اجلاس میں نئے بلدیاتی نظام پر مشاورت کی گئی، وزیراعظم نے ارکان سے کہا کہ وہ نئے نظام کی حمایت کریں، اس نظام سے ملک کی تقدیربدلے گی، نئی معاشی ٹیم آگئی ہے، جو اپنی فیلڈ میں ماہر ہے، ترقیاتی کاموں کا فوری آغاز کررہے ہیں۔

عطاء سبحانی  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں