وزیر اعظم کی اسد عمر کو چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خزانہ بنانے کی منظوری

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے اسد عمر کو چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خزانہ بنانے کی منظوری دیتے ہوئے پارٹی چیف وہپ عامر ڈوگر کو ہدایات جاری کردیں ہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اسدعمر کو نئی ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے اسد عمر کو چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خزانہ بنانے کی منظوری دے دی۔ اس کے متعلق وزیراعظم نے پارٹی چیف وہپ عامر ڈو گرکو بھی ضروری ہدایات جاری کر دیں اور وزیراعظم نے ہدایت کی کہ اسد عمر کو قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا چیئرمین مقرر کیا جائے۔

واضح رہے کہ ایک دن قبل وزیراعظم عمران خان سے اسد عمر کی اہم ملاقات ہوئی تھی، جس میں وفاقی کابینہ میں اسد عمر کی واپسی سے متعلق معاملات پر مشاورت کی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق اسد عمر کی خواہش پر حکومت نے اسد عمر کو نئی ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

یاد رہے کہ سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے 18 اپریل کو اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے وزارت خزانہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

حارث افضل  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں