کاشتکاروں کے مسائل، وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب سے جواب طلب کر لیا

اسلام آباد(پبلک نیوز) آلو کی فصل پر وزیراعظم کی توجہ، حکومت پنجاب آلو کے کاشتکاروں کے لئے کیا کر رہی ہے؟ وزیراعظم نے پوچھنے کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب کو طلب کر لیا،آج کاشتکاروں کے مالی تحفظ کے لئے اہم اجلاس بھی ہو گا۔

 

آلو کی مناسب قیمت نہ ملی تو کاشتکار سڑکوں پر آئے، لاہور مال روڈ پر آلو اور اپنے مستقبل کی پریشانی لے کر ڈیرے ڈالے۔ وزیراعظم عمران خان نے آلو کے کاشتکاروں کے مسائل کا نوٹس لیا اور حکومت پنجاب کو واضح ہدایات جاری کیں۔ وزیراعظم نے ہدایت کی تھی کہ کاشتکاروں سے آلو خریدنے کے لئے پلان تیار کیا جائے، وزیراعظم نے آلو خرید کر برآمد کرنے کی ہدایت کی تھی۔

 

پنجاب حکومت نے وزیراعظم کی ہدایت پر کتنا عمل کیا، کتنا کام ہو گیا، کتنا باقی؟ وزیراعظم آج وزیراعلیٰ پنجاب سے پوچھیں گے، معاملے پر پیش رفت سے متعلق وزیراعلیٰ پنجاب وزیراعظم کو آگاہ کریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب کو اسلام آباد طلب کر لیا گیا، جہاں اہم اجلاس بھی ہو گا، وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، مشیر تجارت عبدالرزاق داود اور وزیر مملکت فوڈ سیکوریٹی محبوب سلطان شریک ہوں گے۔ آلو برآمد کرنے سے متعلق اجلاس میں غور کیا جائے گا۔

عطاء سبحانی  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں