وزیراعظم نے ہزارہ ڈویژن کے پارٹی ایم این ایز، اتحادیوں کو آج ملاقات کیلئے بلا لیا

اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے ہزارہ ڈویژن کے پارٹی ایم این ایز اور اتحادیوں کو آج ملاقات کے لئے بلا لیا۔ وزیراعظم عمران خان سے پہلے تحریک انصاف ہزارہ ڈویژن کے ارکان قومی اسمبلی سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

 

وزیراعظم عمران خان کا آج سیاسی ملاقاتوں کا دن، وزیراعظم عمران خان نے ہزارہ ڈویژن کے پارٹی ایم این ایز اور اتحادیوں کو آج ملاقات کے لئے بلا لیا۔ وزیر اعظم عمران خان سے پہلے تحریک انصاف ہزارہ ڈویژن کے ارکان قومی اسمبلی ملاقات کریں گے، ذرائع کے مطابق ملاقات میں بجلی، گیس، شاہراہوں کی تعمیر سمیت ہزارہ ڈویژن کے مجموعی مسائل پر بات چیت ہو گی۔ ہزارہ ڈویژن کے پارٹی ایم این ایز وزیراعظم کو اپنے حلقے کے مسائل سے آگاہ کریں گے۔

 

ذرائع کے مطابق ہزارہ ڈویژن کے ایم این ایز کی سربراہی وفاقی وزیرعمر ایوب خان کریں گے۔ ملاقات میں نعیم الحق، وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن اور چیف وہپ عامر ڈوگربھی موجود ہوں گے۔ وزیر اعظم عمران خان سے بلوچستان عوامی پارٹی کے ایم این ایز زبیدہ جلال کی سرپرستی میں ملاقات کریں گے۔ بعد میں بلوچستان کے سیاسی معاملات اور عوامی مسائل پر وزیراعظم سے بات چیت ہو گی، جبکہ ہزارہ ڈویژن کے پی ٹی آئی ارکان اور بلوچستان عوامی پارٹی کے ارکان کی وزیر اعظم سے ملاقات آج شام ہو گی۔

عطاء سبحانی  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں