وزیراعظم نے مالیاتی معاملات پر بریفنگ کیلئے پیر کو اہم اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیراعظم نے مالیاتی معاملات پر اہم اجلاس آئندہ ہفتے طلب کر لیا، آئی ایم ایف مذاکرات اور ٹیکس ایمنسٹی اسکیم اور مجموعی صورتحال پر بات ہو گی۔

 

آئی ایم ایف سے مذاکرات اور ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے معاملے پر وزیراعظم نے پیر کو مالیاتی امور اجلاس طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئی ایم ایف سے مذاکرات اور ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کا معاملہ زیر غور آئے گا، جبکہ مالیاتی امور پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔ بریفنگ میں کابینہ اور پارٹی کے اراکین قومی اسمبلی شریک ہوں گے، جبکہ مشیر خزانہ حفیظ شیخ سمیت حکومتی معاشی ٹیم کے ارکان بھی شرکت کریں گے۔

 

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے پارٹی ارکان اسمبلی اور وفاقی وزراء کو بریفنگ میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ بریفنگ کا اہتمام وزیراعظم آفس کے آڈیٹوریم میں کیا جائے گا۔ وزیراعظم افراط زر کے معاملے پر نرم شرائط چاہتے ہیں، جبکہ انہوں نے ٹیکس وصولی کے ہدف میں کمی کیلئے بھی آئی ایم ایف کو راضی کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں