وزیراعظم نے کہا تھا کہ 50 لوگ جیل میں ہونے چاہئیں: فواد چوہدری

اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعت کی مرضی چل رہی ہو تو سب ٹھیک ہے اگر کوئی بات نہ مانی جائے تو جمہوریت کو بھی خطرہ ہو جاتا ہے اور دھاندلی بھی نظر آنے لگتی ہے۔ ملک سے چوری کیا گیا پیسہ واپس لائیں گے، موٹو گینگ جتنا مرضی شور مچا لے، احتساب کا عمل جاری رہے گا۔

 

وزیراطلاعات فواد چوہدری کا قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہنا تھا کہ شور شرابا کرنے سے احتساب کا عمل نہیں رکے گا، احتساب کے عمل سے جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں، وزیراعظم نے کہا تھا کہ 50 لوگ جیل میں ہونے چاہئیں اور یہ شور بھی ان 50 نے ڈالا ہے۔ موٹو گینگ جتنا مرضی شور مچالیں احتساب کا عمل نہیں رکے گا۔

 

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نیب خود مختارادارہ ہے اس میں حکومتی عمل دخل نہیں ہے، اپنے ہی بنائے اداروں کے خلاف ہنگامہ آرائی سے بہتر ہے بات کریں کہ احتساب کیسے مزید شفاف بنانا ہے، اگر کسی کے خلاف ریفرنس چل رہا ہے تو گرفتار کرنے یا نہ کرنے کے فیصلے سے وزیراعظم عمران خان کا تعلق نہیں اور جنہوں نے سیف الرحمان کو چیئرمین لگایا وہ تو ہمیں سیاسی انتقام کی باتیں نہ سنائیں۔

 

حالت یہ کردی ہے کہ کوئی ادارہ ایسا نہیں جو بہتر حالت میں ہو، بجلی کا حال ہے کہ 34 ارب روپے ہر ماہ گردشے قرضے میں جا رہا ہے۔ حکومت بہت مضبوط ہے، یہ سازش کرنا تو چاہتے ہیں لیکن ان کو کوئی جگہ نہیں ملے گی، حکومت کے خلاف سازش کرنے کی ان کی اوقات نہیں رہی، پاکستان کے عوام کو جلد بڑی خوشخبری ملنے والی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ بے گھر لوگوں کیلئے گھر بنانے کا پہلے ماضی میں کسی حکومت نے نہیں سوچا، ہماری حکومت نے پاکستان کا سب سے بڑا ہاؤسنگ پروجیکٹ لانچ کیا ہے۔ حکومت نے ملک میں ہیلتھ کارڈ جاری کیا، ہم حکومت کا خزانہ بچا رہے ہیں۔ الیکشن میں ایس پی اور ڈی ایس پی کو استعمال کرنے والے یہ باتیں نہ کریں، سرکاری فنڈ کو الیکشن میں استعمال کرنے والے ہمیں باتیں نہ سنائیں، حکومت سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتی۔

 

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن دھاندلی کمیشن کی طرح ملکی معیشت پر بھی کمیشن بننا چاہیے، گزشتہ دس سال میں جنہوں نے پاکستان کو اس حال تک پہنچایا۔ ان سے نرمی نہیں ہونی چاہیے، احتساب کے عمل میں شفافیت کے لیے تجاویز دیں، پاکستان میں احتساب کے آہنی شکنجے میں کمی نہیں آنی چاہیے۔

عطاء سبحانی  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں