سرکاری اسپتالوں کو نجی اسپتالوں کے معیار کے مطابق بنائیں گے: وزیر اعظم عمران خان

لاہور (پبلک نیوز) وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ سرکاری اسپتالوں کو نجی اسپتالوں کے معیار کے مطابق بنائیں گے، پاکستان ایک عظیم ملک بننے جارہا ہے، ہمیں پاکستان کی ترقی کے لیے نئی لیڈرشپ کو آگے لانا ہو گا، سرکاری اسپتالوں میں جزاوسزا کا عمل لائیں گے۔

شوکت خانم کینسر ہسپتال میں فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شوکت خانم میں 75سے 80فیصد مریضوں کا مفت علاج ہوتا ہے۔ سرکاری اسپتالوں کو نجی اسپتالوں کے معیار کے مطابق بنائیں گے۔ شوکت خانم میں ہر مریض وی آئی پی ہوتا ہے۔

 

 

عمران خان نے اس امر کا سامنے رکھا کہ اس ملک کے سرکاری اسپتالوں کو ٹھیک کریں گے۔ سرکاری اسپتالوں میں جزاوسزا کا عمل لائیں گے۔ پانچ سال میں سرکاری اسپتالوں کےنظام کو ٹھیک کریں گے۔ سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹرز کو اچھی تنخواہیں دیں گے۔

اپنے خطاب میں انھوں نے واضح کیا کہ پاکستان ایک عظیم ملک بننے جا رہا ہے۔ ہمیں پاکستان کی ترقی کے لیے نئی لیڈرشپ کو آگے لانا ہو گا۔ جو اصلاحات میں رکاوٹ بنے ہیں وہ ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں