ہمارے حکمرانوں کو پاکستان کی خوبصورتی کا علم نہیں: وزیر اعظم

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو اللہ نے خوبصورتی سے نوازا ہے۔ ہمارے حکمرانوں کو پاکستان کی خوبصورتی کا علم نہیں۔ ہیڈز آف اسٹیٹ بھی پاکستان کی خوبصورتی سے ناواقف ہیں۔

پاکستان ٹورازم سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاحت کے وسیع مواقع ہیں۔ لوگوں کو پاکستان کے سیاحتی مقامات کی سیر کرنی چاہیے۔ تمام سیاحتی مقامات کی منفرد پہچان ہے۔ پاکستان کے ساحل جیسے دنیا میں کسی ملک کے پاس نہیں۔

ہمارے پاس انگریز کے بنائے ہوئے ریزارٹ ہیں۔ جب سے پاکستان بنا ہے کوئی نیا ریزارٹ نہیں بنا۔ ہماری اشرافیہ چھٹیاں ملک سے باہر گزارتے ہیں۔ پاکستان کے پہاڑی سلسلوں میں بھی تنوع ہے۔ پاکستان میں نتھیا گلی جیسے 100مقامات ہیں۔

میرے دوست پاکستان دوبارہ آنے کے لیے میری منتیں کرتے تھے۔ دہشت گردی سے شمالی علاقوں میں سیاحت ختم ہو چکی تھی۔ سیاحت کے فروغ میں سوشل میڈیا کا کلیدی کردار ہے۔ شہر پھیلتے جا رہے ہیں، جو ماحولیاتی آلودگی کا سبب بن رہے ہیں۔

ملائیشیا 20ٹورازم ریزارٹ سے 22ارب ڈالر کمارہا ہے۔ ترکی سیاحت سے 40ارب ڈالر کما رہا ہے۔ پاکستان سیاحت سے بمشکل 40لاکھ روپے کما رہا ہو گا۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں