وزیراعظم عمران خان کا ''مزدور کا احساس" پروگرام شروع کرنے کا اعلان

اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے مزدوروں کے آج عالمی دن کے موقع پر تمام محنت کشوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم شکاگو کے محنت کشوں کی کاوشوں اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے محنت کشوں کی کاوشوں اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

 

وزیراعظم عمران خان نے مزدوروں کے عالمی دن پر شکاگو کے محنت کشوں کی کاوشوں، قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ حکومت محنت میں عظمت پر یقین رکھتی ہے۔ امید کرتا ہوں کہ مزدور نئے پاکستان کے حصول، ملکی تعمیر و ترقی میں پورے جوش سے ہمارا ساتھ دیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ مزدوروں کو ان کے حقوق سے محروم رکھ کر اقتصادی ترقی ممکن نہیں۔ آج ہم "مزدور کا احساس "پروگرام بھی شروع کر رہے ہیں، جس کا مقصد غیر روایتی شعبوں سے منسلک مزدوروں کو سماجی تحفظ دینا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بیرون ملک کام کرنے والے پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے لیے متعدد اقدامات منظور کیے جا چکے۔ آن لائن سہولیات اور پہلی مدت ملازمت کا مناسب دورانیہ یقینی بنانے کے لیے غیر ملکی حکومتوں سے بات کریں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایسے مزدور جو سات سال سے اپنے وطن واپس نہیں لوٹے ان کی ایئر ٹکٹ پر سبسڈی دی جائے گی۔ وزیراعظم نے کہا ریاست مدینہ کا چارٹر ایک ماڈل اسلامی ریاست کی بنیاد فراہم کرتا ہے۔ تحریک انصاف نے ایسے ہی معاشرے کے لیے جدوجہد کا آغاز کیا تھا جہاں انصاف اور مساوات ہو۔

عطاء سبحانی  5 ماه پہلے

متعلقہ خبریں