وزیراعظم عمران خان نے 162 ارب روپے کے کراچی پیکج کی منظوری دے دی

کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی میں ترقی کا عمل رکنے کا نقصان پورے پاکستان کو ہوا۔ پاکستان مشکل ترین معاشی حالات سے گزر رہا ہے۔ کراچی کی ترقی کے بغیر پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا۔ کراچی میں کچی آبادیاں سب سے زیادہ ہیں۔

 

کراچی میں عمران خان کی زیرصدرات ٹرانسفارمیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا، کراچی میں ترقی کا عمل روکنے سے نقصان پورے پاکستان کو ہوا۔ کراچی کے لئے 162 ارب روپے کا پیکج ہے۔ پیکج کے تحت 18 منصوبوں پر کام کیا جائے گا، پیکج میں سیوریج، ٹرانسپورٹ سمیت دیگر منصوبے شامل ہیں۔ کراچی کی ترقی کے بغیر پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا۔ پاکستان مشکل ترین معاشی حالات سے گزر رہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملکی آمدن کا دو تہائی حصہ قرضوں کی ادائیگی میں چلا جاتا ہے۔ کراچی کے حالات ٹھیک کرنا سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے۔ کراچی کے لئے ٹرانسپورٹ، صاف پانی فراہمی کا منصوبہ لا رہے ہیں۔ ٹرانسپورٹ کا بہت بڑا مسئلہ ہے۔ پانی بچانے سے متعلق مہم شروع کریں گے۔

 

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں کبھی کسی نے پانی ذخیرہ کرنے کا نہیں سوچا۔ ملک میں پانی بچانے کیلئے کوئی مہم نہیں چلائی گئی۔ ہیلی کاپٹر سے نیچے کراچی کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے کنکریٹ کا سلب رکھا ہوا ہے۔ کراچی کو مزید پھیلنے سے روکنے کی ضرورت ہے۔ کراچی کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔ کچی آبادیاں سب سے زیادہ ہیں۔

 

حیدرآباد میں یونیورسٹی کی منظوری، وزیراعظم عمران کا کہنا تھا کہ5 اپریل کو حیدرآباد میں یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ کراچی کیلئے کئی گئی منصوبہ بندی کیلئے عملدرآمد کا وقت آگیا ہے۔ کراچی میں دستیاب جگہ بچانے کیلئے بلند عمارتوں کی اجازت دیں گے۔ تھرپارکر میں ایک ارب کے آر او پلانٹس لگائیں گے۔ سیوریج کا مسئلہ بھی سنگین ہے۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں