وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 30 اپریل کو طلب کر لیا

اسلام آباد(پبلک نیوز) وفاقی کابینہ کا اجلاس 30 اپریل کو طلب کر لیا گیا، وزیراعظم عمران خان وفاقی کابینہ کو دورہ چین کے دوران معاہدوں سے متعلق آگاہ کریں گے، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 16 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

 

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 30 اپریل کو طلب کر لیا۔ وزیراعظم عمران خان وفاقی کابینہ کو دورہ چین کے دوران معاہدوں سے متعلق آگاہ کریں گے۔ وفاقی کابینہ کو ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف سے معاہدوں اور ملاقاتوں پر بریفنگ دیں گے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 16 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ کابینہ توانائی کے بجائے پٹرولیم اور پاور ڈویژن کو الگ کر کے دو وزارتیں بنانے کی سمری کا جائزہ لے گی۔ پاور اور پٹرولیم ڈویژن الگ کرنے کی قرار داد قومی اسمبلی نے منظور کی تھی۔

 

کابینہ آف شور ڈرلنگ کے لیے مشینری درآمد پر اضافی اسپیشل ڈیوٹی کے استثنیٰ کی منظوری دے گی۔ کابینہ گوجرانوالہ، لاڑکانہ اور، سکھر کی بینکنگ و، اسپیشل عدالتوں میں ججوں کی تعیناتی کی منظوری دے گی۔ کابینہ رولز آف پروسیجر کے شیڈول دو میں انکوائری ایکٹ 2017ء کی شمولیت کی منظوری بھی دے گی، کابینہ اجلاس میں توانائی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔

 

وفاقی کابینہ کو وفاقی کابینہ کو "وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام" پر بریفنگ دی جائے گی، موجودہ نظام تعلیم کی تجدید نو پر بریفنگ دی جائے گی، کابینہ بائیولوجیکل اینڈ ٹاکسن ہتھیاروں کے کنونشن پر عملدرآمد کے بل کی بھی منظوری دے گی۔ کابینہ پاکستان براڈ کاسٹنگ ایسوسی ایشن کے ڈی جی کی تقرری کی منظوری بھی دے گی۔ کابینہ قحط سے متعلق منصوبہ بندی کی منظوری بھی دے گی۔

عطاء سبحانی  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں