وزیراعظم کی وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب،بھارتی جنگی جنون زیرغور ہو گا

اسلام اباد(پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا۔ وفاقی کابینہ اجلاس میں 16 سے زیادہ نکات کے ایجنڈے پر بھی غور کرے گی۔"غربت مٹاو پروگرام" پر بریفنگ دی جائے گی۔

 

وفاقی کابینہ کا اجلاس کل صبح ساڑھے گیارہ بجے وزیراعظم آفس میں ہو گا۔ وفاقی کابینہ ملکی سیاسی، پارلیمانی اورقومی سلامتی کے امور کا جائزہ لے گی۔ وفاقی کابینہ کو گزشتہ ہفتے شروع، کئے گئے "غربت مٹاو پروگرام" پر بریفنگ دی جائے گی۔ وفاقی کابینہ خلا میں ہتھیاروں کی دوڑ شروع کرنے کے بھارتی جنگی جنون کا بھی جائزہ لے گی۔

 

وفاقی کابینہ اجلاس میں 16 سے زیادہ نکات کے ایجنڈے پر بھی غور کرے گی۔ وزیراعظم عمران خان کابینہ کو کراچی پیکج، نیو گوادر انٹر نیشنل ائرپورٹ سے متعلق، اعتماد میں لیں گے۔ کابینہ اجلاس، کے ایجنڈے میں مختلف ممالک کے ساتھ معاہدے بھی شامل ہیں۔ وزیراعظم عمران خان مختلف وزارتوں کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیں گے۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں