وزیراعظم عمران خان نے کل وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد(پبلک نیوز) وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس کل 3 جون کو صبح ساڑھے گیارہ بجے وزیراعظم آفس میں طلب کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان 14 ویں اسلامی سربراہی کانفرنس سے متعلق کابینہ کو اعتماد میں گے۔

 

وزیراعظم عمران خان نے کل وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا، وفاقی کابینہ کا اجلاس کل 3 جون کو صبح ساڑھے گیارہ بجے وزیراعظم آفس میں طلب کیا گیا۔ وفاقی کابینہ اپوزیشن کے ممکنہ احتجاج، ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لے گی۔ وزیراعظم عمران خان 14 ویں اسلامی سربراہی کانفرنس سے متعلق کابینہ کو اعتماد میں گے۔ اثاثہ جات ظاہر کرنے کے اعلان پر عملدرآمد اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

 

وفاقی کابینہ کے اجلاس کا 12 نکاتی ایجنڈہ بھی جاری کر دیا گیا۔ وفاقی کابینہ اجلاس حج پالیسی 2019 کی منظوری دے گی۔ وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ کابینہ کو نئی ویزہ پالیسی پر بریفنگ دیں گی۔ بچوں کے حقوق کا قومی کمیشن تشکیل دینے کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ چینی شہریوں کے بزنس ویزہ کو ورک ویزہ میں منتقل کرنے کی منظوری دے گی۔ انسداد دھشت گردی عدالت اسلام کے اسپیشل جج کی تقرری کی منظوری دی جائے گی۔

 

وفاقی کابینہ کابینہ 2018 کے انتخابات کی سالانہ رپورٹ کا جائزہ لے گی۔ انشورنس ٹریبونل ملتان اور لاہور کے ممبر اور چیئرپرسن کی تقرری کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ کابینہ عتیق احمد کو وفاقی تعلیمی بورڈ کا چیئرمین مقرر کرنے کی منظوری دے گی۔ سنگل اکاؤنٹ پالیسی اور کیشن مینجمنٹ بھی کابینہ کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔ وفاقی کابینہ نجی ایئرلائن کے لائسنس کی منسوخی کا جائزہ بھی لے گی۔

عطاء سبحانی  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں