وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ڈالر کی بڑھتی قیمت کے حوالے سے اجلاس

اسلام آباد(پبلک نیوز) حکومت نے مارکیٹ سے زائد قدر میں ڈالر فروخت کرنیوالی ایکسچینج کمپنیوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔ وزیراعظم کی زیر صدارت ڈالر کی بڑھتی قیمت کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ ای کامرس ایسوسی ایشن نہ دینے کی یقین دہانی کرا دی۔


روپے کے مقابلے میں غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں اضافے کے حوالے سے وزیراعظم کی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا، چیئرمین ایف بی آر، گورنر اسٹیٹ بینک، ڈی جی ایف آئی اے اور ڈی جی آئی بی سمیت سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کا وفد بھی شریک ہوا۔ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی بڑھتی قیمت پر بریفنگ دی گئی۔

 

اجلاس میں ای کامرس ایسوسی ایشن کا وفد بھی شریک ہوا، وفد نے یقین دہانی کرائی کہ زائد ریٹ پر کرنسی بیچنے والی کمپنیز کا ساتھ نہیں دیں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ طے شدہ کرنسی ریٹ سے انحراف کرنے والی کمپنیوں کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی، مارکیٹ سے زائد ڈالر فروخت کرنے والی ایکس چینج کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ایمنسٹی اسکیم کے تحت اثاثے ظاہر نہ کرنے والوں کے خلاف مجوزہ کارروائی پر بھی غور کیا گیا۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں