کسی کو این آر او نہیں دوں گا، قانون سے باہر کچھ نہیں ہو گا: وزیراعظم

اسلام آباد(پبلک نیوز) دفاعی بجٹ میں اضافہ نہ لینے پر پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا پاک فوج کو خراج تحسین۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ کسی کو این آر او نہیں ملے گا، سب کچھ قانون کے مطابق ہو گا، ہمارے پاس اکثریت موجود ہے، بجٹ منظور کروانے میں کوئی مسئلہ نہیں ہو گا۔

 

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ میں کسی کو این آر او نہیں دوں گا، قانون سے باہر کچھ نہیں ہو گا، ان حالات میں اس سے اچھا بجٹ نہیں بن سکتا تھا۔ بجٹ غریب کے حق میں ہے۔ بڑی رقم سبسڈی کی مد میں رکھی گئی ہے۔

وزیراعظم نے ارکان کو ہدایت کی کہ لوگوں کو بجٹ کے بارے میں بتائیں، بھرپور کوشش کی گئی ہے کہ بجٹ سے غریب کو نقصان نہ ہو۔ کاروباری افراد کے لیے یہ بجٹ بہت اچھا ہے۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ نہ ڈیل ہو گی نہ ڈھیل ہو گی، ایسا نہیں ہو سکتا کہ ملک کا پیسہ لوٹ کر معافی مانگی لی جائے۔ پارلیمانی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ افواج پاکستان نے عوام کے لیے قربانی دی، جنہوں نے بجٹ کم کیا اور ٹرینڈ سیٹ کیا۔ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں دفاعی بجٹ نہ بڑھانے پر ارکان نے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔

عطاء سبحانی  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں