وزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی سیاست میں متحرک ہونے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(پبلک نیوز) قانون سازی کا عمل آگے بڑھانے کے لئے کپتان نے فرنٹ فٹ پر آنے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیراعظم عمران خان پارلیمانی سیاست میں بھی متحرک ہوں گے۔ وزیراعظم قومی اسمبلی کےاجلاس میں شرکت اور اپنے چیمبر میں اہم ملاقاتیں کریں گے۔

 

وزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی سیاست میں بھی متحرک ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیراعظم عمران خان قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے، جبکہ اپنے چیمبر میں اہم ملاقاتیں بھی کریں گے، وزیراعظم نے یہ فیصلہ آئین سازی کا عمل آگے بڑھانے کے لیے کیا ہے، آئین سازی کی راہ ہموار کرنے کے لئے وزیراعظم نے پارٹی کے بڑے سیاسی رہنماؤں کو بھی اہداف سونپ دیئے ہیں، کیونکہ اب تک حکومت کے سات اہم ترین بل پاس نہیں ہو سکے، حکومت معاملات کو بہتر کرنا چاہتی ہے، اس کے ساتھ ساتھ اپوزیشن سے نمٹنے کے لئے بھی حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے۔

 

وزیراعظم عمران خان شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کے درمیان سرد جنگ ختم کرانے کے لیے بھی سرگرم ہو گئے اور اس سلسلے میں انہوں نے دونوں رہنماؤں سے الگ الگ ملاقات کی اور انہیں کشیدگی ختم کرنے کا کہا، ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران وفاق، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے حکومتی معاملات بھی زیر بحث آئے، جبکہ وزیراعظم نے دونوں رہنماؤں سے صوبائی کابینہ کے حوالے سے بھی مشاورت کی۔

عطاء سبحانی  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں