وزیراعظم کا"مرغی، گائے، بکریاں پال پروگرام" جولائی میں شروع کرنے کا فیصلہ

لاہور(شاکر محمود اعوان) پنجاب حکموت نے وزیراعظم کا "مرغی، گائے، بکریاں پال پروگرام" کا آغاز جولائی میں کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پنجاب کے 36 اضلاع میں 5 لاکھ افراد مرغبانی کی اسکیم سے مستفید جبکہ 40 ہزار گائے، بھینس کے بھچڑے بھی تقسیم کیے جائیں گے۔

 

پنجاب حکمومت نے وزیراعظم پروگرام کے تحت 40 ہزار سے زائد گائے، بھینس کی بچوں کی نشونما کے لیے 1 ارب 47 کروڑ 20 لاکھ جبکہ پولٹری کی صنعت کو ترقی دینے کےلیے 45 کروڑ 80 لاکھ 80 ہزار خرچ کیے جائیں گے، محکمہ لائیو اسٹاک کیجانب سے مرغبانی کی صنعت کو فروغ دینے کے لیے 5 لاکھ افراد میں مرغیاں تقسیم کیجائیں گی، ایک شخص کو 5 مرغیاں اور 1 مرغا یا پھر 12 مرغے دیے جائیں گے، پنجاب کے 36 اضلاع میں 40 ہزار گائے اوربھینس کے بچھڑے تقسیم کیے جائیں گے جبکہ ساہیوال نسل کی 15 ہزار گائے اور 15 ہزار بھینسیں افزایش نسل کے لیے مالی امداد کیجائے گی۔

 

رواں سال پنجاب حکومت کیجانب سے 850 کسانوں کو رہائش کی جگہ کو مویشی پالنے کی مہارت سے متعلق تعلیم دی جائے گی جبکہ بہالپور اور چولستان میں جانوروں کے پاوں اور، منہ کی بیماریوں کو ختم کرنے کےلیے اقدامات کیے جائیں گے، لودھران میں یونین کونسل کی سطح پر گھروں میں پالے جانے والے جانوروں کے علاج معالجہ کے لیے 30 کروڑ جاری کیے جائیں گے، راجن پور کی یونین کونسل میں علاج معالجہ اور دیگر سہولیات کےلیے 30 کروڑ جاری کیے جائیں گے۔

 

پنجاب حکمومت کیجانب سے ڈیرا غازی خان میں ویٹرنری ڈسپنسریوں کے قیام کےلیے 11 کروڑ 70 لاکھ کی رقم جاری کی جائے گی۔ پنجاب حکومت کیجانن سے رواں سال صوبے میں ہارس کیٹل شوز، دودھ کے مقابلے، زیادہ بچے دینے والوں جانوروں کے مقابلے کروائے جائیں گے جبکہ محکمہ لائیو اسٹاک کیجانب سے 15 سو آفیسرز کو ٹرینگ، 4 ہزار 5 سو افرد کو بھرتی بھی کیا جائے گا۔

عطاء سبحانی  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں