وزیراعظم عمران خان دبئی کے ایک روزہ دورے پر روانہ

اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان دبئی کے ایک روزہ دورے پر روانہ ہو گئے، عمران خان ورلڈ گورنمنٹ سمٹ کی تقریب سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان کو ہم منصب شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں شرکت کی دعوت دی۔

 

وزیراعظم عمران خان دبئی کے ایک روزہ دورے پر روانہ، دبئی دورے کے موقع پر وزیرِ اعظم عمران خان متحدہ عرب امارات کی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔ عمران خان ورلڈ گورنمنٹ سمٹ کی تقریب سے خطاب کریں گے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، معاون خصوصی ڈاکٹر عشرت حسین بھی ہیں۔

 

وزیرِاعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔ وزیرِ اعظم عالمی حکومتی سربراہی اجلاس کے عالمی مقررین میں شامل ہیں۔وزیر اعظم عمران خان دورے کے دوران ساتویں عالمی حکومتی اجلاس سے خطاب کریں گے اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پر روشنی بھی ڈالیں گے، اجلاس میں حکومتی وژن پر بھی گفتگو کریں گے۔

عطاء سبحانی  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں