وزیراعظم کا کرکٹ ورلڈ کپ 2019ء کیلئے ٹیم سلیکشن پر تحفظات کا اظہار

اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کرکٹ ورلڈ کپ 2019ء کیلئے ٹیم سلیکشن پر تحفظات کا اظہار کر دیا، انہوں نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کی سلیکشن کو بہتر بنایا جائے، آئندہ سلیکشن ٹھیک ہونی چاہیے۔

 

وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے ملاقات کی، ملاقات کی اندورنی کہانی کا پتہ چلا لیا، وزیراعظم عمران خان نے کرکٹ ورلڈکپ 2019ء کیلئے ٹیم سلیکشن پر تحفظات کا اظہار کر دیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کی تیاریوں پر ‫مطمئن نہیں ہیں۔ وزیراعظم نے چیئرمین پی سی بی کو ہدایت کی کہ کھلاڑیوں کی سلیکشن کو بہتر بنایا جائے۔ ورلڈ کپ میں اچھی ٹیم اور تیاری کے ساتھ میدان میں اُترا جائے۔ چیئرمین پی سی بی نے وزیراعظم کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ کوشش کر رہے ہیں، ٹیم سلیکشن ذیادہ سے ذیادہ سے بہتر ہو۔

 

پی ایس ایل 4 کے کامیاب انعقاد پر وزیراعظم نے پی سی بی کو مبارکباد دی، وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پی ایس ایل 5 کے پاکستان میں انعقاد کیلئے انتظامات جلد شروع کریں، کوئٹہ، فاٹا، لاہوراور دیگر گراؤنڈز کو جلد اپ گریڈ کیا جائے۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ فرسٹ کلاس کرکٹ کا ماڈل آسڑیلیا کی طرز پر بنانے کا کام شروع کیا جائے۔ ڈومیسٹک کرکٹ اسٹراکچر پر کام جلد شروع کیا جائے۔

عطاء سبحانی  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں