وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعرات کو طلب، مہنگائی اور معاشی صورتحال زیر غور

اسلام آباد(ٹکا خان ثانی) وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعرات کو طلب کر لیا گیا، وفاقی کابینہ کو گیس بلوں میں اضافے پر بریفنگ دی جائے گی، معاشی صورتحال اور مہنگائی کا بھی جائزہ لیاجائے گا، کابینہ 21 نکاتی ایجنڈے کی بھی منظوری دے گی۔

 

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا جمعرات کو طلب کر لیا، اجلاس دن ساڑھے گیارہ بجے وزیراعظم آفس میں ہو گا، کابینہ کو حالیہ دنوں میں گیس بلوں میں اضافے پر بریفنگ دی جائے گی، وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان کابینہ کو گیس بلوں میں اضافہ کی تحقیقاتی رپورٹ سے آگاہ کریں گے۔ کابینہ کو اشیائے ضروریہ کی قیمتوں سے متعلق ماہانہ بریفنگ دی جائے گی۔

 

وفاقی کابینہ21 نکاتی ایجنڈے کی بھی منظوری دے گی، کابینہ صحت کے متعدد اداروں کی کابینہ ڈویژن سے وزارت قومی صحت کو منتقلی کی منظوری دے گی۔ پاکستان بیت المال بورڈ کی تشکیل نو، ضمنی انتخابات 2018 کے لئے فنڈز سے متعلق ڈیفنس ڈویژن کی سمری، آڈٹ اوورسائٹ بورڈ کی تنظیم نو اور انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کی کونسل کی نامزدگی کی منظوری کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

 

کابینہ پاکستان رینجرز کے لیے 43 کروڑ روپے کی اضافی گرانٹ دینے کی منظوری دی جائے گی، ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور ٹریڈ پروموشن ایجنسیز بلجیئیم کے درمیان ایم او یو پر دستخط کی منظوری دی جائے گی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے سی سی ٹی وی کیمروں کی تبدیلی کے لئے فنڈز کے اجراء کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

عطاء سبحانی  5 ماه پہلے

متعلقہ خبریں