وزیراعظم عمران خان نے ملک میں سیاحت کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرلی

اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان کا ملک میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے اہم اقدام، سیاحوں کو راغب کرنے اور سیاحتی شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری موقع بڑھانے کی منصوبہ بندی کی جانے لگی۔ وزیراعظم انے اہم اجلاس آج طلب کر لیا۔

 

سیاحت کے فروغ کے لئے وفاقی حکومت پیش پیش، چاروں صوبائی حکومتوں کو بھی سیاحتی مراکز کی تلاش میں معاونت فراہم کرے گی۔ سیاحتی مقامات کی تلاش اور تربیت کے لئے ملائشیا، ترکی، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات کے ماہرین کی خدمات لی جائیں گی۔

 

وزیراعظم عمران خان نے سیاحت سے متعلق اہم اجلاس آج اپنے آفس میں طلب کر لیا۔ اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری سیاحت کے فروغ پر بریفنگ دیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان نئے سیاحتی مقامات کی تلاش اور سیاحوں کو سہولتیں فراہم کرنے پر بات کریں گے۔ وزیر اعظم اجلاس میں زلفی بخاری کو سیاحت سے متعلق اہم زمہ داریاں سونپیں گے۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں