وزیراعظم عمران خان نے کرتار پور راہداری کا سنگ بنیاد رکھ دیا

نارووال(پبلک نیوز) کرتار پور گوردوارا دربار صاحب راہداری کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی ہمراہ، سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو،بھارتی وزیر ہرسمیت کور نے مذہبی رسومات ادا کیں، کروڑوں سکھ خوشی سے نہال ہو گئے۔

 

تاریخ رقم کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے ضلع نارووال کے علاقہ کرتارپور میں قائم گوردوارا دربار صاحب کو بھارت کے شہر گورداس پور میں قائم ڈیرہ بابا نانک سے منسلک کرنے والی راہداری کا سنگِ بنیاد رکھ رکھ دی۔ بھارت اور کرتار پور کے درمیان دریائے راوی کو پار کرنے کیلئے پل تعمیر کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا اور اس کی لمبائی تقریبا 8 سو میٹر ہو گی۔

سکھ برادری کی بڑی تعداد نے کرتار پور راہداری کی سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کی، تقریب کے دوران اس موقع پر بنائی گئی ڈاکومینٹری بھی دکھائی گئی، اس ڈاکومینٹری میں سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم عمران خان کا عہدہ سنبھالنے سے قبل کا خطاب اور نوجوت سنگھ سدھو کی دورہ پاکستان کے دوران کی جانے والی پریس کانفرنس کے یاد گار جملوں کو سنایا اور دکھایا بھی گیا۔

 

وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، شیخ رشید اور شاہ محمود قریشی سمیت اہم رہنماء بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ پاکستان کی جانب سے اس تقریب میں شرکت کیلئے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کو بھی مدعو کیا گیا تھا لیکن انہوں نے دعوت قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا اور کہا تھا کہ وہ نہیں آسکیں گی، لیکن بھارتی وزراء شریک ہوئے۔

امن کی راہداری کا سنگ بنیاد، تقریب میں بھارت سے نوجوت سنگھ سدھو کی قیادت میں وفد کی خصوصی شرکت، خیرمقدمی بینرز آویزاں کیے گئے، مختلف ممالک کے سفارتکار اور عالمی مبصرین بھی کرتارپور پہنچے ہیں۔

عطاء سبحانی  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں