وزیراعظم نے تحریک انصاف کو مزید مضبوط اور فعال بنانے کی ٹھان لی

اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے پارٹی کی اعلیٰ قیادت کا مشاورتی اجلاس آج طلب کر لیا۔ باہمی مشاورت کے بعد وزیراعظم عمران خان مرکزی قیادت کو تنظیم سازی سے متعلق اہداف سونپیں گے۔

 

وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کو مزید مضبوط اور فعال بنانے کی ٹھان لی، ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا پہلے مرحلے میں پارٹی کی تنظیم مکمل کرنے کا فیصلہ وسیع تر کرنے پر مشاورت شروع، وزیراعظم عمران خان نے پارٹی کی اعلیٰ قیادت کا مشاورتی اجلاس آج طلب کر لیا۔ اجلاس شام چار بجے وزیراعظم آفس میں ہو گا اوراجلاس کی صدارت وزیراعظم کریں گے۔

 

اجلاس میں باہمی مشاورت کے بعد وزیراعظم عمران خان مرکزی قیادت کو تنظیم سازی سے متعلق اہداف سونپیں گے۔ اجلاس میں وفاقی وزراء اور تحریک انصاف کے مرکزی عہدیداران شریک ہوں گے۔ اجلاس میں شاہ محمود، اسد عمر، شیریں مزاری، فواد چوہدری سمیت دیگر وزراء شرکت کریں گے۔ اجلاس میں وزیراعظم کی معاون فردوس عاشق، وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن شریک ہوں گے۔ اجلاس میں چیف ارگنائزز سیف اللہ نیازی، سیکریٹری جنرل ارشد دادسمیت دیگر قائدین بھی شریک ہوں گے۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں