وزیر اعظم عمران خان نے 'نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم' کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان وزیر اعظم عمران خان نے 'نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم' افتتاح کر دیا ہے۔ افتتاح تقریب سے انھوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دوسرے شہروں میں بھی ہاؤسنگ اسکیم لے کرجائیں گے۔

اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ غلامی کے دور میں علامہ اقبال نے پاکستان کا تصورپیش کیا۔ کمزور طبقے کو اوپرلانا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ پاکستان کوفلاحی ریاست بنانامیراخواب ہے۔ ہمیں اپنے نبیؐ کے راستے پر چلنا ہے۔ کینسراسپتال بنانے پر میرا مزاق اڑایا گیا۔

انھوں نے کہا کہ میں کوشش کرتا ہوں ،کامیابی اللہ دیتا ہے۔ مفاد پرست ٹولا ملک میں تبدیلی نہیں لانے دیتا۔ میراخواب پاکستان کے بانیوں کا خواب تھا۔ نچلے طبقے کو اوپر اٹھانا اور غربت کم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ گزشتہ 10سالوں میں ملک کو بے دردی سے لوٹا ہو گیا۔ سابق حکمران ملک کومقروض چھوڑ گئے۔

مکمل تقریر ملاحظہ کیجئے:

احمد علی کیف  3 روز پہلے

متعلقہ خبریں