وزیراعظم عمران خان نے"احساس سیلانی لنگر" اسکیم کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد(پبلک نیوز) "احساس سیلانی لنگر" اسکیم کا افتتاح، پروگرام کے تحت مستحق اور غریب افراد کے لئے مفت کھانے کا اہتمام کیا جائے گا۔ اسلام آباد سے شروع کی جانے والی اس اسکیم کو ملک بھرمیں پھیلایا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا جب تک لوگوں کو روزگار نہیں ملتا لنگر پروگرام کو بڑھاتے رہیں گے۔

 

وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد احساس سیلانی لنگر اسکیم کا افتتاح کر دیا۔ لنگر اسکیم کے تحت ضرورت مند افراد کو روزانہ مفت کھانا کھلایا جائے گا۔ اسلام آباد سے شروع کی جانے والی اس اسکیم کو ملک بھر میں پھیلایا جائے گا۔ ملک بھر میں 112 لنگر خانے کھولے جائیں گے۔ "احساس سیلانی لنگر" اسکیم کا افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جب لوگ بھوکے سوئیں تو ریاست میں بے برکتی آتی ہے۔ کوشش ہے کہ مشکل وقت میں بھی کوئی بھوکا نہ سوئے۔ ہمیں اپنے کمزور طبقے کی ذمہ داری لینی ہے۔


لنگر اسکیم سماجی و فلاحی بہبود کے جامع پروگرام "احساس" کا ہی اہم جزو ہے۔ احساس کے زیرانتظام حکومت پاکستان کی یہ پہلی اسکیم ہے جو سرکاری اور نجی شراکت داری کے تحت شروع کی جا رہی ہے۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی بہبود ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ احساس سے متعلق 115 پروگرامز ہیں۔ ہرماہ نیا پروگرام لائیں گے۔

عطاء سبحانی  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں