وزیراعظم عمران خان او آئی سی اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ

اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر سعودی عرب کیلئے روانہ ہو گئے، وزیراعظم عمران خان آج رات عمرہ کی ادائیگی کریں گے اور رات مکہ میں ہی قیام ہو گا۔ وزیراعظم مدینہ پہنچنے پر سیدھا روضہ رسول پر حاضری دیں گے۔

 

وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ، شیڈول کے مطابق وزیراعظم عمران خان اسلام آباد سے براہ راست مدینہ شریف کے لئے روانہ ہوئے، وزیراعظم عمران خان مدینہ پہنچنے پر سیدھا روضہ رسول پر حاضری دیں گے۔ روضہ رسول میں نوافل ادا کرنے کے بعد وزیراعظم پاکستان آج ہی مدینہ شریف سے مکہ مکرمہ روانہ ہو جائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان آج رات عمرہ کی ادائیگی کریں گے، رات مکہ میں ہی قیام ہو گا۔


وزیراعظم عمران خان کل او آئی سی کے چودھویں سربراہ اجلاس میں شریک ہوں گے۔ اجلاس کا عنوان "مکہ سمٹ" رکھا گیا، وزیراعظم خطاب بھی کریں گے، جمعہ میں خانہ کعبہ میں ادا کریں گے۔ اجلاس میں اسلامی دنیا کو درپیش مسائل کے حل کے لئے مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان کے دو روزہ دورے کے دوران 2 وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزیر اور معاون خصوصی بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہو گئے۔

 

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان بھی وزیراعظم کے ہمراہ روانہ ہوئے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق اور وفاقی وزیر مراد سعید بھی دورے میں وزیر اعظم کے ساتھ ہیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 27 مئی سے سعودی عرب میں موجود، شیخ رشید بھی آج مدینہ پہنچ گئے۔ وزیراعظم عمران خان اتوار کی رات سعودی عرب سے وطن واپس روانہ ہوں گے۔ وزیراعظم کو دورے کی دعوت سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دی تھی۔

عطاء سبحانی  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں