وزیراعظم سے راحیل شریف کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان سے دہشت گردی کے خلاف اسلامی فوجی اتحاد کے کمانڈر اینڈ چیف جنرل (ر) راحیل شریف کی ملاقات۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

وزیراعظم ہاﺅس میں وزیراعظم عمران خان سے سابق آرمی چیف اور اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ جنرل (ر) راحیل شریف نے ملاقات ہوئی، ملاقات میں خطے کی صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، دہشت گردی کے خلاف کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

وزیراعظم عمران خان اور سابق آرمی چیف راحیل شریف کی ہونے والے ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان نے دہشت گردی کے خلاف جانے والی اسلامی فوجی اتحاد کی کوششوں کو سراہا۔ اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ راحیل شریف نے کہا کہ فوجی اتحاد دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کوششیں جاری رکھے گا۔ سعودی ولی عہد سلمان بن عبدالعزیز کے 16 فروری کو بڑے وفد کے ہمراہ پاکستان دورے کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔

 

واضع رہے کہ قبل از وقت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ جنرل (ر) راحیل شریف سے ملاقات کی، ملاقات میں علاقائی امن و استحکام سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔ سابق آرمی چیف راحیل شریف نے وزیرخارجہ کو دہشت گردی کے خلاف اسلامی فوجی اتحاد کے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔

عطاء سبحانی  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں