وزیراعظم پاکستان کی چینی صدر سے ملاقات، تعلقات مزید مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال


بیجنگ(پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان کی چین کے صدرشی جن پنگ سے اہم ملاقات۔ پاک چین تعلقات مزید مستحکم کرنےاور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال، وزیراعظم عمران خان اور چین کے صدر میں ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر مذاکرات، اقتصادی راہداری منصوبہ میں دیگر ممالک کو شامل کرنے کے اقدامات پر بھی اتفاق کیا گیا۔

 

وزیراعظم عمران خان رات گئے چین کے سرکاری دورے پر دارالحکومت بیجنگ پہنچے جہاں پر ایئرپورٹ پر چین کے وزیر ٹرانسپورٹ اور پاکستان میں چینی سفیر نے وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان کی چین کے صدرشی جن پنگ سے اہم ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں پاک چین تعلقات مزید مستحکم کرنےاور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں وفود کے درمیان درآمدات اور برآمدات کے حجم کو برابر کرنے پر بات چیت ہوئی جبکہ اقتصادی راہداری منصوبے میں دیگر ممالک کو شامل کرنے کے اقدامات پر بھی اتفاق کیا گیا۔

پاکستان وفد نے خواہش کا اظہار کیا کہ پاکستان چین کے غربت اور کرپشن کے خاتمے پر اقدامات پر مدد حاصل کرنا چاہتا ہے اور ذراعت کے حوالے سے چینی ماہرین کی ٹیمیں جلد پاکستان آئیں گی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار، وزیر ریلوے شیخ رشید احمد، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

عطاء سبحانی  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں