وزیراعظم عمران خان کی قطری اہم منصب سے ملاقات، معاشی واقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال

دوحہ (پبلک نیوز) وزیراعظم دو روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے، عمران خان کی قطری ہم منصب سے ملاقات ہوئی۔ معاشی اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ دورہ قطر میں ایل این جی سمیت اہم معاہدے طے پائیں گے۔

 

وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر وفد کے ہمراہ قطر پہنچ گئے، وزیر اعظم عمران خان کا قطری وزیر مملکت برائے خارجہ امور سلطان بن سعد موریخی نے حماد انٹرنیشنل ایئرپورٹ دوحہ پر شاندار اسقبال کیا۔ شاہ محمودقریشی، اسد عمر، غلام سرور، عبدالرزاق داؤد اور ذوالفقار بخاری بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔

 

 

وزیراعظم عمران خان اور قطری وزیراعطم عبداللہ بن ناصر بن خلیفہ کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں معاشی واقتصادی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی، ملاقات کے بعد وزیراعطم عمران خان کے اعزاز میں عشا ئیہ بھی دیا گیا۔ عشائیہ میں پاکستانی وزراء اور وفد کے دیگر ارکان سمیت قطر کے حکام، کاروباری اور سفارتی شخصیات بھی شریک ہوئیں۔

 

دوحہ میں وزیراعظم عمران خان نے صحافیوں سے گفتگو بھی کی، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سانحہ ساہیوال کےذمہ داروں سے کوئی رعایت نہیں ہو گی، جےآئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں اقدامات کیے جائیں گے۔ متاثرہ خاندان کوانصاف دیاجائے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دورہ قطرانتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ پاکستان اور قطرکے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں، تمام برادر مسلم ملکوں کیساتھ مثالی تعلقات کے خواہاں ہیں۔

 

 

وزیراعظم دورہ قطر کے دوران قطری حکام سے سالانہ 3 ارب ڈالر تک کی ایل این جی تاخیری ادائیگیوں پر درآمد کی بات کریں گے، ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے بھی بات کی جائے گی، وزیراعظم عمران خان قطر میں سالانہ ایک لاکھ پاکستانیوں کو روزگار کی فراہمی کے حوالے سے بات کریں گے، جبکہ فیفا ورلڈ کپ 2022 میں پاکستانی کمپنیوں کو مواقع فراہم کرنے کے حوالے سے بھی مذاکرات ہوں گے، قطر میں پاکستان کی درآمدات بڑھانے کا مطالبہ بھی کیا جائے گا۔

عطاء سبحانی  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں