امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے وزیراعظم عمران خان کی ون آن ون ملاقات

دوحہ(پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر قطر میں موجود ہیں، دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ون آن ون ملاقات کی، جہاں وزیراعظم کا شاندار استقبال کیا گیا۔

 

وزیراعظم عمران خان کی دو روزہ قطر کے دورے کے دوران قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ون آن ون ملاقات ہوئی، ملاقات میں وزیراعظم عمران خان اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کا دو طرفہ تعلقات اور اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا،قبل از وقت دیوان امیری پہنچنے پر وزیراعظم عمران خان کا امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا اور گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

واضع رہے کہ وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر وفد کے ہمراہ قطر میں ہیں، وزیر اعظم عمران خان کا قطری وزیر مملکت برائے خارجہ امور سلطان بن سعد موریخی نے حماد انٹرنیشنل ایئرپورٹ دوحہ پر شاندار اسقبال کیا۔ شاہ محمودقریشی، اسد عمر، غلام سرور، عبدالرزاق داؤد اور ذوالفقار بخاری بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔


وزیراعظم عمران خان اور قطری وزیراعطم عبداللہ بن ناصر بن خلیفہ کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں معاشی واقتصادی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی، ملاقات کے بعد وزیراعطم عمران خان کے اعزاز میں عشا ئیہ بھی دیا گیا۔ عشائیہ میں پاکستانی وزراء اور وفد کے دیگر ارکان سمیت قطر کے حکام، کاروباری اور سفارتی شخصیات بھی شریک ہوئیں۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں