پاکستان آئندہ ایک دو سال میں ترقی کے اہداف حاصل کر لے گا: وزیراعظم

بیجنگ(پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے چینی سرمایہ کاروں کو اپنی صنعتیں پاکستان میں لگانے کی دعوت دی، وزیراعظم کا کہنا ہے کہ چین پاکستان راہداری شراکت داری میں بدل چکی، امید کرتے ہیں بھارت میں انتخابات جلد ختم ہوں اور ہم بیٹھ کر مسئلہ کشمیر حل کریں۔

 

وزیراعظم عمران خان نے پاک چین سرمایہ کاری فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چاہتے ہیں چینی اپنی صنعتیں پاکستان میں لگائیں، چین کے سرمایہ کاروں کے پاس پاکستان میں سرمایہ کاری کا بہترین وقت ہے۔ پاکستان چینی سرمایہ کاروں کو ہرممکن مدد فراہم کرے گا۔ تجارت اور رابطے جتنے بڑھیں گے اتنے ہی تعلقات اور مضبوط ہوں گے۔ وزیراعظم عمران نے کہا کہ پاکستان اب ایک محفوظ ملک ہے اور اب افغان عمل میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ پاکستان آئندہ ایک دو سال میں ترقی کے اہداف حاصل کر لے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ امید کرتے ہیں بھارت میں انتخابات جلد ختم ہو، پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک مسئلہ ہے، کشمیر اور یہ بات چیت سے حل ہو سکتا ہے۔ ماحولیاتی تبدیلی پوری دنیا کو متاثر کرے گی۔ دنیا کے کچھ ممالک میں ماحولیاتی تبدیلی سے بڑی تباہی آئی۔ خوشی ہے پاکستان نے ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے بڑی جدوجہد کی ہے۔ چین پاکستان راہداری شراکت داری میں تبدیل ہو چکی ہے۔ پاکستان سی پیک پر چین کا شکر گزار ہے۔ چین کی مدد سے سائنس اور ٹیکنالوجی کی شاندار یونیورسٹی قائم کرنا چاہتے ہیں۔ چین میں بی آرآئی کے لئے دو دن کا تجربہ بہت اچھا رہا، بہت سے غیرملکی سربراہان سے ملاقات ہوئی۔

عطاء سبحانی  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں