وزیراعظم عمران خان نے عید سے قبل وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد(پبلک نیوز) عید سے قبل وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب، وفاقی کابینہ کا اجلاس 3 جون کو صبح ساڑھے گیارہ بجے وزیراعظم آفس میں طلب کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان اسلامی سربراہی کانفرنس سے متعلق کابینہ کو اعتماد میں لیں گے۔


کام، کام اور کام، وزیراعظم عمران خان نے عید سے قبل وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس 3 جون کو صبح ساڑھے گیارہ بجے وزیر اعظم آفس میں طلب کیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی کابینہ اپوزیشن کے ممکنہ احتجاج، ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لے گی۔ وزیراعظم عمران خان اسلامی سربراہی کانفرنس سے متعلق کابینہ کو اعتماد میں لیں گے۔ اثاثہ جات ظاہر کرنے کے وزیراعظم کے اعلان پر عملدرآمس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ لیا جائے گا۔


وفاقی کابینہ کے اجلاس کا 12 نکاتی ایجنڈہ بھی جاری کر دیا گیا۔ وفاقی کابینہ حج پالیسی 2019 کی منظوری دے گی۔ وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ کابینہ کو نئی ویزہ پالیسی پر بریفنگ دیں گی۔ بچوں کے حقوق کا قومی کمیشن تشکیل دینے کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل، چینی شہریوں کے بزنس ویزہ کو ورک ویزہ میں منتقل کرنے کی منظوری دے گی۔ انسداد دہشت گردی عدالت اسلام کے اسپیشل جج کی تقرری کی منظوری دی جائے گی۔

 

ایجنڈے میں انشورنس ٹریبونل ملتان اور لاہور کے ممبر اور چیئرپرسن کی تقرری کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ وفاقی کابینہ 2018ء کے انتخابات کی سالانہ رپورٹ کا جائزہ لے گی، کابینہ عتیق احمد کو وفاقی تعلیمی بورڈ کا چیئرمین مقرر کرنے کی منظوری دے گی۔ سنگل اکاؤنٹ پالیسی اور کیشن مینجمنٹ بھی کابینہ کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔ وفاقی کابینہ نجی ایئرلائن کے لائسنس کی منسوخی کا جائزہ بھی لے گی۔

عطاء سبحانی  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں