وزیراعظم آج مکہ مکرمہ میں اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت کریں گے

اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، وفد کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی، روضہ رسول ﷺپرحاضری، نوافل ادا کئے۔ مکہ مکرمہ میں اوآئی سی اجلاس سے خطاب کریں گے، 14ویں اسلامی سربراہی کانفرنس مکہ مکرمہ میں جاری ہے۔

 

وزیراعظم عمران خان کے مدینہ منورہ پہنچنے پر گورنر مدینہ منورہ کے چیف سیکریٹری وہیب بن محمد السہلی نے ان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم عمران خان آج مکہ مکرمہ میں اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سربراہی میں 14 ویں اسلامی سربراہی کانفرنس مکہ میں جاری ہے۔ وزیراعظم عمران خان اسلامی سربراہی کانفرنس سے اہم خطاب بھی کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان مسلم امہ کو درپیش چیلنجز، اتحاد و یگانگت پر بات کریں گے۔ اسلامی سربراہی کانفرنس کو "مکہ سمٹ" کا نام دیا گیا، دیگر مسلم ممالک کے سربراہان بھی خطاب کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان آج مسلم ممالک کے سربراہان کے ہمراہ مکہ مکرمہ میں جمعتہ الوداع بھی ادا کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان آج سمٹ کے موقع پر کئی ممالک کے سربراہان سے ملاقات بھی کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے اہلیہ کے ہمراہ گزشتہ رات عمرہ بھی ادا کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان، معاون خصوصی نعیم الحق نے بھی عمرہ ادا کیا۔ وزیراعظم عمران خان سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کی دعوت پر مکہ سمٹ میں شرکت کر رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز مدینہ شریف میں روضہ رسول پر بھی حاضری دی اور ریاض الجنت میں نوافل ادا کئے۔

عطاء سبحانی  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں