وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہو گا

اسلام آباد(پبلک نیوز) وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہو گا، وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں 11 نکاتی ایجنڈہ پر گور کیا جائے گا۔ اجلاس میں وفاقی بجٹ، ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کا جائزہ اور 40 ہزار روپے مالیت کے پرائس بانڈز کی ختم کرنے کی منظوری دی جائے گی۔

 

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل صبح ساڑھے گیارہ وزیراعظم آفس میں ہو گا۔ اجلاس میں 11 نکاتی ایجنڈہ پر غور کیا جائے گا۔ کابینہ چیئرمین سینیٹ کے خلاف ممکنہ تحریک عدم اعتماد اور اپوزیشن کے احتجاج سے نمٹنے کا پلان تیار کرے گی۔ کابینہ اجلاس میں وفاقی بجٹ، ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کا جائزہ، 40 ہزار روپے مالیت کےپرائس بانڈز کو ختم کرنے اور بچوں کے حقوق کے لئے قومی کمیشن کے قیام کی منظوری دی جائے گی۔

 

جاری کیے گئے ایجنڈے کے وفاقی دارالحکومت کے لئے سینئر سٹیزن ویلفٰر بل 2019 کی منظوری اور جنوبی کوریا کے شہریوں کو ورک ویزہ جاری کرنے کی منظوری دی جائے گی۔ کابینہ 17 ایونیو میں توسیع کے لئے شہر اقتدار کے ماسٹر پلان میں تبدیلی کی منظوری دے گی۔ اجلاس میں صوبوں سے ہسپتالوں کی وفاق کو منتقلی اور پرائیویٹ پاور انفراسٹرکچر بورڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر کی تقرری کی منظوری بھی دی جائے گی۔ کابینہ کو وفاقی حکومت کے احساس پروگرام پر بریفنگ دی جائے گی اور گزشتہ فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

عطاء سبحانی  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں