وزیراعظم عمراں خان کل 2 روزہ دورے پر ایران روانہ ہوں گے

اسلام آباد(ٹکا خان ثانی) وزیراعظم عمران خان کل ایران کے دو روزہ دورہ پر جائے گے۔ وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورہ کے دوران ایران کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں گے۔ خطے کی صورتحال، عالمی حالات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

 

وزیراعظم عمران خان کا حکومت سنبھالنے کے بعد ایران کا پہلا دورہ ہو گا۔ وزیراعظم سے ایران کے سپریم لیڈر اور صدر کی الگ الگ ملاقاتیں ہوں گی۔ ملاقاتوں میں خطے کی صورتحال، امن و امان اور عالمی حالات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ملاقاتوں میں پاک ایران تعلقات، مسئلہ کشمیر، افغانستان میں امن و امان کی صورتحال پر بات چیت ہو گی۔

وزیراعظم عمران خان کے اعزاز میں ضیافت کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان کے ایران کے دو روزہ دورے کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی اور معاون خصوصی زلفی بخاری بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ہوں گے۔

عطاء سبحانی  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں