پاک چین تعلقات میں مزید بہتری، وزیراعظم عمران خان کل چین روانہ ہوں گے

اسلام اباد(پبلک نیوز) ملکی معیشت کا استحکام اور پاک چین تعلقات میں مزید بہتری، وزیراعظم عمران خان کل چین روانہ ہوں گے۔ ملاقاتوں اور اہم سرگرمیوں کے لئے زیادہ وقت دیں گے۔

 

حکومت کا ایک ایک دن قیمتی ہے، وزیراعظم نے پہلے سے طے شدہ شیڈول سے ایک دن پہلے چین جانے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان 2 نومبر کے بجائے اب کل ہی چین روانہ ہوں جائیں گے۔ ایک روز قبل روانہ ہونے کا مقصد دو نومبر کو پورا دن ملاقاتیں اور سرگرمیاں جاری رکھنا ہیں۔

وزیراعظم عمران خان چینی صدر، وزیراعظم، وزراء اور کیمونسٹ پارٹی کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔ بیچنگ میں معاہدوں اور ملاقاتوں کے بعد انٹرنیشنل ایکسپو میں شرکت کے لیئے وزیراعظم شنگھائی جائیں گے۔ وزیر ساحلی امور علی زیدی وزیراعظم کے دورے کے پیش نظر پہلے سے چین میں موجود ہیں۔

 

ذرائع بتاتے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ 5 سے 6 وزراء بھی چین جائیں گے ۔ وزیرخارجہ، ریلویز، اطلاعات، منصوبہ بندی کے وزراء اور مشیر تجارت وزیراعظم کے وفد میں شامل ہوں گے۔ وزیراعظم عمران خان دو نومبر کو بیجنگ میں اہم ملاقاتیں اور معاہدے کریں گے۔ تین وزراء بیجنگ سے ہی وطن واہس آئیں گے جبکہ بقیہ وزیراعظم کے ہمراہ شنگھائی جائیں گے۔

عطاء سبحانی  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں